ہیلری کلنٹن اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کے باعث تنقید کی زد میں

ہیلری کلنٹن اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کے باعث تنقید کی زد میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( آن لائن ) سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہیلری کلنٹن کو ان دنوں اپنی سینئر مشیر ہماعابدین کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ہما عابدین پر ملازمت کے دوران بے ضابطگی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔بعض حلقوں کے نزدیک سابق امریکی صدر کی اہلیہ کا وزیر خارجہ کے دورمیں ہما سے تعلق ماں بیٹی جیسا رہا ہے۔ ہیلری صدارتی امیدوار بنے کے دوران ہما ان کی مشیر ہیں۔ ہما بھارتی نڑادپروفیسرزین العابدین اورپاکستانی پروفیسرصالحہ عابدین کی بیٹی ہیں۔سابق خاتون اول اورموجودہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سے ہما عابدین کاتعلق 2 عشروں پرمحیط ہے۔اب تحقیقات کی جارہی ہے کہ محکمہ خارجہ میں ملازمت کیدوران ہماعابدین کسی بیضابطگی میں ملوث تو نہیں رہیں۔ہیلری جب وزارت خارجہ سیسبکدوش ہورہی تھیں توہماعابدین نیسیاسی دوستوں کوای میل کی تھی کہ ہیلری کلنٹن کیلئے ڈبلن میں الوداعیہ کااہتمام کیاجائے۔عابدین اس وقت 4اداروں کیلئے ملازمت کررہی تھیں اورہراداریکاتعلق ڈبلن ڈنرسیتھا۔ ری پبلکن سینیٹر چارلس Grassley نے سوال اٹھایاہے کہ آیاہماعابدین بین الاقوامی مفادات رکھنے و الی کمپنی کوہماعابدین کی جانب سے فیصلہ درست تھا یا نہیں۔ عابدین واضح کرچکی ہیں کہ محکمہ خارجہ میں انکی نوکری سے کسی فرم کوفائدہ نہیں پہنچا، انہیں بے بنیادالزامات کانشانہ نہ بنایاجائے۔بعض ری پبلکن اراکین کانگریس کامطالبہ ہیکہ ہماکے اسٹیٹس سے متعلق دستاویز سامنے لائی جائیں۔دعوی کیاجارہاہیکہ ہماعابدین کوزچگی کے دوران اضافی رقم بھی دی گئی، جسیعابدین نے مستردکردیاہے۔ری پبلکن پارٹی کے بعض افرادکے نزدیک سیاسی پس منظررکھنیوالی عابدین حکومت کی خصوصی ملازمت حاصل کرنیکی اہل نہیں تھیں
۔تاہم ہماواضح کرچکی ہیں کہ انہیں ملازمت محکمہ خارجہ کے لئے لیگل آفس کی منظوری سے ملی تھی۔تجزیہ کاروں کاخیال ہے کہ ہماعابدین پرتنقیدکامقصد ہیلری کوانکی ذہین مشیروں میں سے ایک سے محروم کرناہے۔

مزید :

عالمی منظر -