بھرپور پیداوار کے لیے کھاد وں کی مقدارکا تعین جدول کے مطابق کرنے کی ہدایت

بھرپور پیداوار کے لیے کھاد وں کی مقدارکا تعین جدول کے مطابق کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اے پی پی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم ، کپاس ، کماد ، چاول اور مکئی کی فی ایکڑ بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کھاد وں کی مقدارکا تعین جدول کے مطابق کریں ۔معروف زرعی ماہر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع اور تحقیق نے کھادوں کے ایسے ماڈلز تیار کیے ہیں جن کی مدد سے پنجاب کے کاشتکار اپنی زمین کی ذرخیزی کے مطابق اپنے گھر میں بیٹھے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ویب سائٹ کھول کر اپنی مرضی کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کی صحیح اور متناسب مقدار جان سکتے ہیں۔نائٹروجن اور فاسفورس کا استعمال ویب سائٹ پر دیے گئے فرٹیلائزر ماڈلز کے مطابق کرنے سے نہ صرف اُن کے پیداواری اخراجات میں بچت ہو گی بلکہ کھادوں کی مطلوبہ مقدار کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ۔ یہ معلومات کاشتکاروں تک پہچانے کیلئے مالی اور تکنیکی تعاو ن یو ایس ایڈ( USAID)اور اکارڈا (ICARDA) فراہم کر رہے ہیں ۔

مزید : کامرس


loading...