بھارت کی چین منعقدہ پریڈ میں فوجی دستہ بھیجنے سے معذرت

بھارت کی چین منعقدہ پریڈ میں فوجی دستہ بھیجنے سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے چین کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 70سال مکمل ہونے پر منعقدہ پریڈ میں فوجی دستہ بھیجنے سے معذرت کرلی ۔بھارتی خبررساں ادارہ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 70سال مکمل ہونے پر چین کی حکومت نے کثیر ملکی پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس میں کئی ممالک کی افواج کو حصہ لینے کی دعوت دی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق اس پریڈ میں اب بھارتی فوج کا دستہ شرکت نہیں کریگا تاہم بھارت سیاسی طورپر اس میں شریک ہوگا۔واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد جاپانی افواج کو شکست ہوئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -