اختلاف رائے کے باوجود اسرائیلی حکومت کا حامی اور طرفدارہوں،بارک اوباما

اختلاف رائے کے باوجود اسرائیلی حکومت کا حامی اور طرفدارہوں،بارک اوباما

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اختلاف رائے کے باوجود اسرائیلی حکومت کے حامی اور طرفدار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے اجتماع سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا وہ مشرق وسطی میں اسرائیل کی حمایت اور جانبداری کے بھی پابند ہیں۔ بارک اوباما نے ایران سمجھوتے کے ضمن میں واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام خاندانوں کی طرح، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے اور یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکیوں اور اسرائیلیوں پر یہ ثابت کریں گے کہ وہ اسرائیل کے طرفدار ہیں اگر چہ ممکن ہے کہ بعض مسائل میں ان میں باہمی اختلافات کیوں نہ پائے جاتے ہوں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...