فلسطینیوں کی صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، دیوار فاصل کی تعمیر کیخلاف نعرے بازی

فلسطینیوں کی صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری، دیوار فاصل کی تعمیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ (این این آئی) مقبوضہ فلسطینی شہر رام اللہ میں فلسطینی شہریوں کے 3پرامن جلوسوں پرصہیونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد وسطی اور شمالی مغربی کنارے میں شہری صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کی تعمیر کیخلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے۔اسرائیلی فوج اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھیاں برسائیں اور دھاتی گولیوں کے ذریعے ان پرحملے کئے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے براہ راست کی گئی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قلقیلیہ شہر میں پرامن فلسطینی شہریوں نے ایل ریلی نکالی ۔مظاہرین پچھلے 14 سال سے بند شاہراہ کو کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کفر قدوم شاہراہ کو کھولنے کے مطالبات درج تھے۔بلعین، نعلین اور النبی صالح کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور یہودی غنڈہ گردی، آباد کاری اور دیوار فاصل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بلعین میں ربڑ کی گولی لگنے سے ایک صحافی محمد بسمان بھی زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر حملے کے بعد مظاہرین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فورسز پر سنگ باری کی۔ مظاہرین یہودی آباد کاری کے خاتمے اور دیوار فاصل مسمار کرنے کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -