ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

جکارتہ (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل 8 ہفتوں تک قیمتوں میں کمی کے بعد پام آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج کے تحت نومبر کیلئے پام آئل کے سودے 3.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 475.67 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔ یہ یکم جون کے بعد پام آئل کی بلند ترین قیمت ہے۔ ہفتے کے آخری کاروباری روز 55024 لاٹوں کا کاروبار ہوا ۔

جس میں ہر ایک لاٹ 25 ٹن پر مشتمل ہے۔

مزید : کامرس


loading...