غلام محمد بٹ آئندہ تین سال کیلئے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر منتخب

غلام محمد بٹ آئندہ تین سال کیلئے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر منتخب

سرینگر(اے پی پی) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی نو منتخب مجلس نمائندگان کا ایک روزہ اجلاس ہفتہ کو نوگام سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں غلام محمد بٹ کثرت رائے کے ساتھ آئندہ تین سال کیلئے تنظیم کے امیر منتخب کئے گئے۔ غلام محمد بٹ اس سے قبل بھی تین بار امیر جماعت رہ چکے ہیں۔ غلام محمد بٹ سوپور کے علاقے لٹی شاٹ کے رہنے والے ہیں۔ وہ 1960ء کی دہائی میں جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...