تھائی لینڈ کے برآمدی حجم میں کمی

تھائی لینڈ کے برآمدی حجم میں کمی

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کے برآمدی حجم میں کمی واقع ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی میں بھی مسلسل ساتویں ماہ تھائی لینڈ کو برآمدات میں کمی آنے کا سامنا رہا۔ جولائی میں برآمدات میں 3.56 فیصد کمی آئی۔ تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے مطابق جون میں گذشتہ سال جون کے مقابلہ برآمدات 7.87 فیصد کم رہیں۔

جس کی بڑی وجہ مقامی کرنسی بھات کی ڈالر کے مقابلہ میں کمی ہے۔ وزارت کے مطابق اس سال تھائی برآمدات میں مجموعی طور پر 3 فیصد تک کمی آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی میں چین کو برآمدات میں 1.6 فیصد اور جاپان کو 9.6 فیصد کمی آئی تاہم امریکہ کو برآمدات میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح جولائی میں درآمدی حجم میں بھی 12.73 فیصد کمی آئی۔

مزید : کامرس


loading...