برازیل کی معیشت بحران کا شکار ہوگئی

برازیل کی معیشت بحران کا شکار ہوگئی

ریوڈی جنیرو (اے پی پی) مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برازیل کی معیشت بحران کا شکار ہوگئی۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق برازیل کی معیشت کو دنیا کی ساتویں بڑی معیشت کا اعزاز حاصل ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح میں مجموعی طور پر 1.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح میں کمی کاتناسب 0.7 فیصد تھا۔

برازیل کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کموڈیٹی ایکسپورٹ بالخصوص چین کو برآمدات اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سے برازیل کی معیشت متاثر ہورہی ہے۔

مزید : کامرس


loading...