موڈیز کی عالمی معیشت میں اضافے کے ہدف میں کمی کی پیشگوئی
لندن (اے پی پی) ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے موڈیز نے عالمی معیشت میں اضافے کے ہدف میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کی معیشت سست روی کا شکار رہے گی جبکہ روس اور برازیل میں کساد بازاری کی صورتحال ہوگی۔ ادارے نے کہا ہے کہ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں اقتصادی ترقی کا ہدف 2.8 فیصد ہوگا جبکہ اس سے قبل ادارے نے 3 فیصد کی پیشگوئی کی تھی۔