یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

لندن (اے پی پی) یورپی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کیلئے سودے 1130.7 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔ اسی طرح یو ایس گولڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1125.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایک مرحلے پر سونے کی فی اونس قیمت 1117.35 ڈالر ہوگئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...