بھارت فائرنگ کر کے عالمی قوانین کی خلافورزی کر رہا ہے،غلام عباس صدیقی

بھارت فائرنگ کر کے عالمی قوانین کی خلافورزی کر رہا ہے،غلام عباس صدیقی

لاہور( خبرنگار) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،ذکی الدین،محمد عدنان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل باؤنڈری کا تقدس پامال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو کسی قمیت پر برداشت نہیں ،اقوام متحدہ کا کشمیر سمیت پاکستان کی سرحدات پر دہشت گردی پر منافقانہ کردار سب کے سامنے ہے پاکستان سمیت امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف کوئی عملی اقدام کرنے کی بجائے اقوام متحدہ نے مجرمانہ کردار ادا کیا۔

۔ جو قابل مذمت کے ساتھ قابل گرفت بھی ہے لیکن امت مسلمہ کو اس ذلت ومسکنت سے نکلنے کیلئے متحد ہوکر مسلم اقوام متحدہ قائم کرکے ادارہ خلافت بحال کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ دفاع پاکستان کی خاطر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے بھارت کو دوٹوک جواب دے کر آرمی چیف نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ،بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت کا بدلہ بھارت سے لیا جائے ورنہ بھارت ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے با زنہیں آئے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...