پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور( خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2015-16ء کے لئے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایوننگ سکولنگ پراجیکٹ سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہو گا ۔ فاؤنڈیشن ایسسٹڈسکول پروگرام کے فیز 9 سے منسلک سکولوں کا امتحان نومبر کے دوسرے ہفتے جبکہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکولوں کا 16 واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ دسمبر کے دوسرے ہفتے پلان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایجوکیشن ووچر سکیم کا 14 واں اور نیوسکول پروگرام کا 11 واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جنوری 2016 ء کے دوسرے ہفتے منعقد کیا جائے گا ۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سبجیکٹ بیسڈسپورٹ پروگرام سے منسلک سکولوں کا 9 واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ جنوری 2016ء کے تیسرے ہفتے پلان کیا گیا ہے ۔ پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لئے امتحانی شیڈول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔