گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید میں ڈینگی آگاہی سیمینار

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید میں ڈینگی آگاہی سیمینار

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار کیا گیا ۔جس میں ٹی ایم او شالامارٹاؤن ملک طارق محمود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سیمینار میں پروفیسرز ، لیکچرز، والد ین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے طالبات کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی وجہ سے ابھی تک شالامارٹاؤن میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض نہ آیا ہے طالبات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسی جذبے سے کام کریں گی

اور اپنے محلے میں 10گھروں کو آگاہی دیں گی اور ان کی سرویلنس کریں گی تاکہ ڈینگی سیزن بخیروعافیت گزر سکے ۔ اس موقع پر TMOشالامارٹاؤن ملک طارق محمود کی طرف سے والد ین اوراساتذہ میں ڈینگی آگاہی سوال نامے بھی تقسیم کئے گئے جن پر عمل کرکے ڈینگی سے بچا جا سکتاہے ۔ کالج کی پرنسپل صاحبہ نے مفید معلومات دینے پر TMOصاحب کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر TO(P&C)شالامارٹاؤن افضل خان بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...