مختلف محکموں کے زیر اہتمام ڈینگی لاروا کی شناخت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

مختلف محکموں کے زیر اہتمام ڈینگی لاروا کی شناخت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائز نمنٹ شعبہ اور انسٹیٹوٹ برائے پبلک ہیلتھ پنجاب کے باہمی اشتراک سے ڈینگی لارواکی شناخت کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تربیتی ورکشاپ کا انعقاد انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ بمقام برڈ وڈ روڈ لاہور میں ہوا جس میں سوئی ناردرن آفس کے عملہ اور افسرانِ بالا نے شرکت کی پروفیسرڈاکٹرمعاذاحمد،ڈین انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ اورڈاکٹرہمایوں نارونے سوئیناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیم کو ڈینگی لاروا شناخت کی تربیت دی ۔

شرکاء کو ڈینگی مچھر سے بچنے کی تراکیب اور بخار کی صورت میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلے میں شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔مذکورہ تربیتی ورکشاپ سوئی ناردرن کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے کی کڑی کا حصہ ہے۔ جس کے تحت مسلسل بنیادوں پر انسداد ڈینگی آگاہی پروگرام اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...