پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دس روزہ ٹیچرز ٹریننگ اختتام پذیر

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دس روزہ ٹیچرز ٹریننگ ...

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دس روزہ ٹیچرز ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی۔ جس کے میزبان شیخ محمد ارشد جنرل سیکرٹری پی ایس اے و چیئر مین ایس ایم گروپ آف سکولز تھے۔ صدارت سر پرستِ اعلیٰ شیخ محمد شریف نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی ماہر تعلیم جمیل نجم تھے اس موقع پر 300 ٹیچرز نے ٹریننگ میں حصہ لیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدارشد نے کہا کہ زندگی میں کسی مقام پر پہنچنے کیلئے ٹریننگ بہت ضروری ہے۔ قوموں اوراداروں کی ترقی میں ٹریننگ کا بہت اہم کرادار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قیمتی وقت کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمارے ملک کو نونہالوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ الحمد اللہ ہم آئندہ دو سالوں میں بورڈ اور PEF میں نمائیاں پوزیشنز حاصل کریں گے۔ قوموں کی ترقی میں اساتذہ کرام کا بہت اہم کردارہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک اور قوم کی بہتری کے لیے عہد کرنا چاہیے۔ یہی ہمارا مشن ہے۔ مہمانِ خصوصی ماہر تعلیم جمیل نجم نے کہا کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اس لیے ہمیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

استاد وہ ہے جس کے اندر چمک اور جرأت ہو۔ جبکہ ماں بھی استاد ہے۔ ماں سے بڑا عظیم استاد کوئی نہیں۔ تقریب میں ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات ، شیلڈز ٹرافیاں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر شیخ مقبول حسین ڈائریکٹر ، حافظ محمد اشرف، حافظ محمد اجمل ، میڈم پروین ساجد، میڈم اسامہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ 300 اساتذہ نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...