حکومت ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی میں ناکام ہے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ عروج پر ہے دودھ کیمیکل کا، سرخ مرچ میں بھورا ، گوشت پانی والا اور آٹا چھان بھورے کا فروخت ہو رہا ہے، پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز خوردبین سے بھی نظر نہیں آ رہی
، گڈ گورننس کے دعوے دار پنجاب کے حکمران عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خود روپوش ہیں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی اور چوری کرنے والوں کی پانچوں گھی میں ہیں، وہ دن دیہاڑے وارداتیں کر رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔