سرحد پر گولہ باری ضرب عضب آپریشن کے خلافسازش ہے،محمد راشد

سرحد پر گولہ باری ضرب عضب آپریشن کے خلافسازش ہے،محمد راشد

لاہور(نمائندہ خصوصی)المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشدنے کہا ہے کہ سرحد پر گولہ باری ضرب عضب آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ازلی دشمن بھارت امن کی زبان نہیں سمجھتاکنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں برداشت نہیں ہورہیں اس کی پوری کوشش ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں امن قائم نہ ہو حریت لیڈروں کو ملاقات کی دعوت دیے جانے کا بہانہ بنا کر مذاکرات کی میز سے بھاگ جانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات میں کسی طور سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر اٹھانا چاہیے اوراس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے طلبا یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ دفاعِ وطن کے لئے ہر دم تیار ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

۔

۔

مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس محمد راشد نے کہا کہ طلبا میں دفاع پاکستان کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ خطہ میں موجود بھارت اور دیگر ملک دشمن طاقتوں کے لئے یہاں قائم ہوتا امن اور خوشحال ہوتی معیشت قابل قبول نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...