ڈر گز ترمیمی آرڈیننس ہربل مینو فیکچرر ز کے خلافسازش ہے،اقبال قرشی

ڈر گز ترمیمی آرڈیننس ہربل مینو فیکچرر ز کے خلافسازش ہے،اقبال قرشی

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈرگزترمیمی آرڈیننس ۵۱۰۲ء کے تناظرمیں پیداہونیوالی صورتحال اورطبی مینوفیکچرنگ اداروں کے خدشات دور کرنے کے لیے پاکستان طبی فارما سیوٹیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PTPMA) کے منعقد ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے آرڈینینس کو غیر منصفانہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاگیا اوراسے ہربل و طبی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ایک سازش قرار دیاگیا۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی پی ایم اے اقبال احمد قرشی سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نوید الظفر ،وائس چیئر مین پی ٹی پی ایم اے ڈاکٹر زاہد اشرف ،عرفان شاہد،حبیب للہ چیمہ،حکیم محمد عثمان ،ڈاکٹر اعجاز صدیقی ودیگرموجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے اہلکار اور ڈرگ انسپکٹرزہربل وطبی دواسازاداروں کونا جا ئز ہراساں وپریشان کرنے سے گریز کریں۔

۔۔

اور غیر قانونی طور پر طبی ، یونانی ، ہربل ادویات کی میڈیکل سٹورز اور ہول سیل مارکیٹ میں فروخت کرنے پر تنگ نہ کیا جائے ۔ سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نوید الظفر نے کہا کہ پاکستان میںیہ ہربل یونانی مینوفیکچررزاداروں کی واحدایسوسی ایشن ہے جوکہ ٹریڈباڈی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈہے- اس موقع پرشرکاء اجلاس کو PTPMAکے وفدکی مشیر صحت حکومت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیرکیساتھ ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیاگیا جس میں ان کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ طبی دواسازادروں پر چھاپے نہیں مارے جا رہے جبکہ معیاری طبی اداروں کی خرید و فروخت پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی طبی دواسازوں کاتحفظات دور کئے جائیں گے اور آرڈینینس کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی- اس موقع پر عرفان شاہد اور حبیب اللہ چیمہ نے پنجاب ڈرگ اتھارٹیزاورDRAP کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیئرمین پی ٹی پی ایم اے اقبال احمد قرشی اور وائس چیئر مین پی ٹی پی ایم اے ڈاکٹر زاہد اشرف نے مشترکہ طورپر PTPMA کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ممبران کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ہمیں خود احتسابی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی ادویہ سازی کے معیارات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔طبی فارما انڈسٹری کے معیارات کو بین الاقوامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہم پلہ کرنے کے لیے ممبران سے تجاویزبھی طلب کی گئیں اور فیصلہ کیا گیاکہ ان تجاویز کی روشنی میں ممبر ادارے دواسازی کے معیارات کو بہتر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...