حکومت نابینا افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنائے گی،اللہ رکھا چودھری

حکومت نابینا افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنائے گی،اللہ رکھا چودھری

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود و بیت المال نے نابینا افراد کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں عوام الناس کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے نابینا افراد یا ان کے لواحقین کے اندراج کیلئے آن لائن رجسٹریشن یا رجسٹریشن مراکز سے رابطہ کریں جو تین ہفتوں تک متواتر جاری رہے گا۔

۔

۔

حکومت نابینا افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنانا چاہتی ہے حکومت پنجاب بے وسیلہ افراد کی فلاح وبہود کے لئے مصروف ہے اس سلسلے میں حکومت کی جاری کردہ ویب سائٹhttp:11reg.pkcp.punjab.gov.pk پر موجود فارم میں اپنے کوائف درج کروا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹول فری ہیلپ لائن 0800-05050 پر مفت کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...