ایل ڈی اے کے 5افسرتبدیل

ایل ڈی اے کے 5افسرتبدیل

لاہور(اپنے خبر نگارسے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہیڈ کوارٹر)آمنہ منیر نے پانچ افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا مزمل قدیر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ(پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز) میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا فرحانہ ممتاز کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر لا اختر رسول کو ڈپٹی ڈائریکٹر لا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز) کااضافی چارج دے دیا ہے ۔ لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا عمران خان کی خدمات مزید تقرری کے لئے چیف انجینئرایل ڈی اے کے سپر د کر دی ہیں

۔

جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا محمد عرفان کو ڈائریکٹوریٹ آف لا سے تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...