غیر قانونی اثاثہ کیس،سابق پولیس انسپکٹر کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

غیر قانونی اثاثہ کیس،سابق پولیس انسپکٹر کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیرقانونی اثانے بنانے کے الزام میں گرفتار پولیس کے سابق انسپکٹر احمد علی گورایہ کا 12روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔احتساب عدالت میں نیب نے سابق انسپکٹر احمد علی گورایہ کو پیش کیا،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے دوران ڈیوٹی غیرقانونی طریقے سے جائیداد بنائی ہے جس کی تفتیش کے لئے اس کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد انسپکٹر احمد علی گورایہ کا بارہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو 12ستمبر تک پیش کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...