ایف آئی آر رجسٹر غائب کرنے پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن کے خلاف کارروائی کا حکم

ایف آئی آر رجسٹر غائب کرنے پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خادم حسین نے سی سی پی او کو ایس ایچ اوتھانہ نواب ٹاؤن کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرغائب کرنے اور محبوس عمران پر جھوٹا مقدمہ بنانے پر کارروائی کا حکم دے دیا ۔عدالت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں بغیر گرفتاری کے شہری عمران کو محبوس رکھنے اور ایف آئی آر کا رجسٹرغائب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

۔

۔

عدالت میں عمران کو بھی پیش کیا گیا، بیلف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چھاپے کے وقت تھانہ نواب ٹاؤن کے روزنامچے میں عمران کی گرفتاری کا اندراج نہیں تھا۔ ایف آئی آر کا رجسٹر مانگا گیا تو اسے آدھے گھنٹے کے لئے غائب کردیا گیا اور اسی دوران ملزم پر ایک کلو 35گرام چرس کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔عدالت کے استفسار پر پولیس اہلکار جواب نہ دے سکے جس پر عدالت نے حبس بے جا کی درخواست کوضمانت میں تبدیل کرتے ہوئے عمران کو رہا کردیا۔عدالت نے سی سی پی او کو حکم دیا کہ وہ اس کیس کی انکوائری کے ایس ایچ او کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...