لاہور میں مزید عدالتو ں کیلئے جی پی او چوک میں عمارتیں حاصل کر لی گئیں

لاہور میں مزید عدالتو ں کیلئے جی پی او چوک میں عمارتیں حاصل کر لی گئیں

لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں مزید ضلعی عدالتوں کے قیام کے لئے جی پی او چوک کے قریب عمارتیں حاصل کرلی گئی ہیں، ان عمارتوں کو جلد ہی کمرہ عدالتوں میں تبدیل کردیاجائے گانئے سول ججز کی بڑی تعداد میں بھرتی اور لاہورمیں مزید چاربینکنگ کورٹس کے قیام کی منظوری کے بعد کمرہ عدالتوں کے لئے بینکنگ کورٹس جی پی اوچوک کے قریب 2عمارتیں کرایہ پر حاصل کرلی گئی ہیں ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹرجسٹس منظوراحمد ملک کی جانب سے چیف سیکرٹری اورانتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ نئی عدالتوں کے لئے عمارتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق ان عمارات کو جلد ہی عدالتوں میں تبدیل کردیا جائے گا،ان عدالتوں میں سول ججز اوربینکنگ کورٹس کے ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...