بندوق اٹھانے والے بھارت کے مقاصد پورے کررہے ہیں،عاکف طاہر

بندوق اٹھانے والے بھارت کے مقاصد پورے کررہے ہیں،عاکف طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بندوق اٹھانے والا ہر شخص بھارت کے مقاصد پورے کررہا ہے پاکستان کراچی کے آپریشن کو روکنے کا متحمل نہیں ہو سکتا پاک فوج پاکستان کو مستحکم اور پرامن بنانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا رہی ہے بھارت کی پاکستان بھارت نے پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے





ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ پو ر کانجرہ میں سید نصیر الدین المعروف بابا مدرسہ پیر ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر انجمن نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان کے ساتھ پاکستان کا مقدر وابستہ ہے پاکستان صبح قیامت تک قائم رہیگا پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے پاکستان 10لاکھ شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے۔تقریب کی صدارت صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی القادری نے کی ہیں۔صوفی مبارک علی قادری ۔ضیا الحق نقشبندی ۔پیرسید غلام جیلانی ۔اور محمد منشاء قادری نے بھی خطاب کیا ۔