ضرب عضب آپریشن نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے،صاحبزادہ حامد سعید

ضرب عضب آپریشن نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے،صاحبزادہ حامد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے آپریشن ضرب عضب نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں بلوچستان کے حالات بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ باغی بلوچوں کا ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہو نا خوش آئند ہے بلوچستان کے لوگ پاکستان سے نہیں ظالم سرداروں سے آزادی چاہتے ہیں بھارت کو افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ کم ہونے پر پریشانی ہے۔

۔

۔

۔

انجمن طلباء اسلام کے مرکزی چیئرمین محمد عاکف طاہر کی قیادت میں آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔قوم کو تقسیم کرنے والے بھارت کے مقاصد پورے کررہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کیا جائے۔قرارداد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے۔کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔لیڈرز قوم میں یکجہتی و اتحاد پیدا کریں ۔ خطبہ جمعتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔بھارت کا 6ستمبر کو یوم فتح منانا تازیخ سے بد ترین مذاق ہے۔بھارتی سیکولر ازم کے ڈھول کا پول کھل گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...