یونین کونسل 233میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،رؤفپہلوان،فیصل شامی

یونین کونسل 233میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،رؤفپہلوان،فیصل شامی

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی جانب سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز یوسی 232سے ملک شوکت علی کھوکھر نے چیئرمین اور میاں سلامت علی نے وائس چیئرمین کے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیے اسی طرح یو سی233سے رؤف پہلوان نے چیئرمین اور فیصل مجیب شامی نے وائس چیئرمین کیلئے انٹرویو دیا انٹرویو لینے والی کمیٹی میں میاں طارق،شیخ طاہر حنیف اور صدر پی پی154میاں سلیم شامل تھے انٹرویو دینے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رؤف پہلوان اور فیصل شامی نے کہا کہ اپنے قائدین کی طرح عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے،علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے

انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا عوام کے حقوق پر کسی کو بھی ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...