بھارتی جارحیت کے خلافقوم میں65والا جذبہ بیدار کرنا ہو گا،عبدالرحمن مکی

بھارتی جارحیت کے خلافقوم میں65والا جذبہ بیدار کرنا ہو گا،عبدالرحمن مکی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رہنماؤں عبد الرحمن مکی ،امیر حمزہ اور ابو الہاشم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قوم میں 65ء والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان بیرونی قوتوں کی شہ پر سرحدوں پر فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے پشت پر کھڑی ہے اور کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

اپنے مشترکہ بیان میں جماعۃالدعوۃ سیاسی امو رکے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، مولانا ابو الہاشم اور حافظ خالد ولید نے کہاکہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت اور بہترین میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے بھارت جیسا بزدل دشمن سرحدوں پر فائرنگ کے ذریعہ نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر اور اپنی فوج کی تعداد بڑھا کر پاکستان کودھمکانے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا پوری پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور اس کا بچہ بچہ سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کھلا اعلان جنگ ہے جس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

۔

۔

آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک سے ہندوستان کی تخریب کاری و دہشت گردی کے خاتمہ اور تحریک آزادی کشمیر کو دن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر وہ سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ دہشت گردی خود کر رہا ہے اور پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کیا جارہا ہے۔مشرقی سرحدوں پر بھارتی جارحیت اور افغانستان سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کرنے کی سازشیں ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور مقبوضہ کشمیر میں آئے دن پاکستانی پرچم لہرائے جانے پر بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...