پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے،شاہد ریاست

پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے،شاہد ریاست

لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما اور یو سی 152سے چیئر مین کے امیدوار شاہد ریاست نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے،ہم عدالتوں میں جانے سے نہیں ڈرتے پی پی رہنما ؤں پر دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا سیاسی انتقام ہے

۔

،جمہوریت کی مضبوطی کی سزا پیپلزپارٹی کو مل رہی ہے ، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی پنجاب کی عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں وہ گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاپیپلزپارٹی ایک بار پھر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی بھٹو خاندان کی محبت آج بھی غریب عوام کے دلوں میں زندہ ہے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی متحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) جلد بازی میں بلدیاتی آڈیننس منظور کرکے ثابت کردیا ہے اس نے ابھی سے دھندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اس آڈیننس کو منظور کرنے سے پہلے حکومت نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...