جھرلو برانڈ حکمرانوں نے انصافکا راستہ روکنے کی کوشش کی،حامدسرور

جھرلو برانڈ حکمرانوں نے انصافکا راستہ روکنے کی کوشش کی،حامدسرور

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ انصاف کاراستہ روکنا جھوٹ کی فطرت ہے جھرلوبرانڈ حکمرانوں نے انصاف کاراستہ روکنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی مگر قانون قدرت کے تحت سچائی نے اپناراستہ بنالیا جسٹس (ر)کاظم ملک اورجسٹس (ر)رانازاہد انصاف دشمن حکمرانوں کے تعصب کانشانہ بن گئے ۔

۔

۔

عمران خان نے زندگی بھر چیلنجز کاسامنا کیا ہے جبکہ حکمران اپنی باتوں پرپورانہیں اترتے

پرویز مشرف کی باقیات نوازلیگ کاہراول دستہ ہیں،اگرشریف برادران اپنااقتداربچانے کیلئے آصف زرداری سے اتحادکرسکتے ہیں توان کی نظریہ ضرورت کے تحت پرویز مشرف سے بھی مفاہمت ہوسکتی ہے ۔اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ جولوگ کل تک پرویز مشرف کے بنے ہوئے تھے وہ ان دنوں میاں نوازشریف کے ترجمان ہیں ۔ دانیال عزیز،امیرمقام اور ماروی میمن کوقبول کرنیوالی جماعت دوسروں کو جمہوریت کادرس نہیں دے سکتی ۔نوازلیگ موروثی سیاست کی علامت اورجمہوریت کیلئے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارادھرناختم ہوگیا مگر حکمرانوں کاروناختم نہیں ہواشریف برادران کواپنی نا کامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے کی عادت ہے حکمرانوں کاکہناہے ہمارا دھرناناکام رہا توپھرابھی تک ماتم کیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف اپنے بیان کی وضاحت کریں جودھرنا ایک چوک تک محدودتھاوہ کس طرح چینی سرمایہ کاری روک سکتا ہے۔حکمران جھوٹ بولنااورباشعورعوام کوگمراہ کرناکب بندکریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...