سری رام راگھوان سیف علی کے ساتھ تھرلر فلم بنائیں گے
ممبئی ( نیٹ نیوز) فلم میکر سری رام راگھوان نے کہا ہے کہ وہ اداکار سیف علی خان کے ساتھ ایک اور تھرلر فلم بنائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصنفین کی ایک ٹیم ہے اور ہم سیف کے ساتھ ایک سکرپٹ پرکام کر رہے ہیں تاہم ابھی اس پراجیکٹ بارے کچھ بتانا قبل از وقت ہے انہوں نے کہا کہ میرا ان کے ساتھ گزشتہ پراجیکٹ ایجنٹ وینود تھا تاہم یہ اس سے بالکل مختلف ہے انہوں نے کہا کہ تھرلر خلاء کو پر کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اور ہم نے اسی وجہ سے اس خلاء کو پر کرنے کے لئے کام کا آغاز کیا ہے ۔