فلم’’ایکسپیریمینٹر‘‘16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم’’ایکسپیریمینٹر‘‘16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیٹ نیوز)60کی دہائی کے مشہور سوشل سائیکولوجسٹ کی زندگی پر مبنی نئی ہالی وڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم’ ’ایکسپیریمینٹر‘‘16اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ 1961کی دہائی کے مشہور و معروف امریکی سوشل سائیکولوجسٹ کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ڈرامہ فلم ’ایکسپیریمینٹر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار مائیکل ایلمریڈا کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جو امریکی نفسیات دان اسٹینلی مِلگرام کے حیرت انگیز تجربات کی منظر کشی پیش کر رہی ہے۔ اسٹینلی کی تیار کردہ انوکھی مشین کی مدد سے لوگوں کے ایسے نفسیاتی برتاؤ کا امتحان لیا جاتا تھا، جو الیکٹرک شاکس جینیریٹ کر تے ہوئے لوگوں کو اطاعت اور آرڈر ماننے پر رضا مند کرتی تھی۔

مزید :

کلچر -