انڈین آئیڈیل جونیئر کی ناہید آفرین سوناکشی سنہاء کی نئی فلم میں گانا گائینگی

انڈین آئیڈیل جونیئر کی ناہید آفرین سوناکشی سنہاء کی نئی فلم میں گانا گائینگی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی آئیڈیل جونیئر کی گلوکارہ ناہید آفرین بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہاء کی نئی فلم ’اکیرا‘ میں گانا گائینگی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا نے انڈین آئیڈیل جوینئر کی 13 سالہ گلوکارہ ناہید آفرین سے اپنی آنیوالی فلم ’اکیرا‘ میں گانا گانے کی درخواست کی جس پر ناہید نے اس کی فوری ہامی بھر لی۔سوناکشی انڈین آئیڈیل جونیئر میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سوناکشی خود بھی اس فلم میں پہلی مرتبہ گلوکاری کرتی نظر آئینگی البتہ اداکارہ نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔فلم میں سوناکشی کے ہمراہ ان کے والد شتروگھن سنہا اہم کردار کرتے نظر آئینگے۔

مزید : کلچر


loading...