مکمل ولن کا کردار نبھانا چاہتا ہوں، سدھارتھ ملہوترا
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ وہ مکمل منفی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سدھارتھ ملہوترا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں فلم ’’برادرز‘‘ میں منفی کردار نبھانے کا موقع ملا لیکن مکمل منفی کردار یعنی ولن کا کردار نبھانا چاہتے ہیں یا پھر کسی ہورر فلم میں ڈراؤنے شخص کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ انہیں ایسے کردار نبھانا بے حد پسند ہیں تاہم اگر انہیں ایسے کرداروں کی پیشک ہوئی تو وہ ضرور یہ کردار نبھائیں گے۔ فلم برادرز نے اب تک ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔