فلم کا’’ماہیا وے ماہیا‘‘ شمس رانا اور مدھوپر عکسبند
لاہور (فلم رپورٹر)ہدائتکار نوید رضا نے اپنی نئی فلم’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کا گانا’’ماہیا وے ماہیا‘‘ اداکار شمس رانا اور مدھو پر عکسبندکرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ گذشتہ روز گلشن پارک میں مکمل کی گئی موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ یہ گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا کیونکہ اس کی شاعری اور میوزک اتنا اچھا ہے کہ یہ زبان زدعام ہوجائیگا۔فلمی حلقوں میں بھی اس گانے کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ہدائتکار نوید رضا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل اس گانے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے حوریہ خان نے مذید گانے ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ور وہ ان کی اگلی فلموں کے لیئے بھی گیت ریکارڈ کروائیں گی اس فلم کو عید سے قبل ملک بھرکے سینما گھروں میں ریلیز کیاجائیگا۔اس گانے کو شہزاد خان نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک اسد علی سونو نے ترتیب دیاہے۔