کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ پہنچ گئی

کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ پہنچ گئی

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) امریکی ریالٹی ٹی وی سٹار کیم کارداشیان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 4کروڑ 20لاکھ تک پہنچ گئی ۔ کیم نے اس موقع پر انسٹا گرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گرے رنگ کے صوفے پر براجمان ہیں لیکن ان کا پورا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ 34سالہ کیم جو دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں ابھی تک ہالی وڈ سٹار بیونسے نوئلز سے فالورز کی تعداد کے حوالے سے پیچھے ہیں۔ تصاویر شیئر کرنے والی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بیولنے کے مداحوں کی تعداد 4کروڑ 26لاکھ ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

مزید : کلچر


loading...