ٹیلی فلم ’’صبح خیال‘‘ کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائیگا

ٹیلی فلم ’’صبح خیال‘‘ کو نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائیگا

لاہور (فلم رپورٹر)ٹیلی فلم ’’صبح خیال‘‘ کو نجی ٹی وی چینلز پر چلایاجائیگا۔اس ٹیلی فلم کی ڈائرکشن ذذیشان شاہ نے دی ہیں جبکہ اس کے رائیٹر نورسلطان ورک اور پروڈیوسر الطاف حسین ہیں۔اس ٹیلی فلم کی کاسٹ میں عینی طاہرہ،اجمل دیوان،نیراعجاز،رخسانہ کنول،فاطمہ غزل ،آئمہ چوہدری،کنول ملک،فوزیہ افتخار،اسحاق حیدر،اور محمد قاسم کے ساتھ ساتھ دیگر نئے اداکار شامل ہیں۔اس فلم کے ہدائتکار ذیشان شاہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ ٹیلی فلم نبی پاک ؐ کے فرمان عیدکی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل رکھنا چاہیئے پر بنائی گئی ہے امید ہے کہ یہ ٹیلی فلم عوام میں مقبولیت کی سند حاصل کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک میں نے جو کام کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت سراہاگیا ہے اور جب بھی میرے کام کو پسند کیا جاتاہے تومجھے بے حد خوشی ہوتی ۔

مزید : کلچر


loading...