وصی شاہ ڈائریکٹر مظہر معین کے لئے فلم لکھنے میں مصروف

وصی شاہ ڈائریکٹر مظہر معین کے لئے فلم لکھنے میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)معروف شاعراور مصنف وصی شاہ ٹی وی کے جانے مانے ڈائریکٹر مظہر معین کے لئے فلم لکھنے میں مصروف ہیں اس فلم کی کاسٹ ان دنوں فائنل کی جا رہی ہے جس کے بعد اس کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ مظہر معین ٹی وی کے لئے ’’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘،’’محبت جائے بھاڑ میں‘‘اور ’’خاتون منزل‘‘جیسے شہرہ آفاق پراجیکٹ ڈائریکٹ کرچکے ہیں شوبز حلقوں کے مطابق وہ ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید : کلچر


loading...