اپنی کتاب جلد مکمل کرنا چاہتا ہوں،شاہ رخ خان

اپنی کتاب جلد مکمل کرنا چاہتا ہوں،شاہ رخ خان

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی کتاب جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ گذشتہ سال سے انہوں نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے بارے میں کتاب کی تحریر کی شروعات کی تھی اس میں وہ اپنی خواہشات سے لوگوں کو آگاہ کریں گے، جب بھی کتاب کے مکمل کرنے کا سوچتے ہیں کچھ نہ کچھ نیا ان کے ذہن میں آ جاتا ہے، امید کرتے ہیں کہ جلد وہ کتاب مکمل کر لیں گے جیسے کہ وہ کرنا چاہتے ہیں۔ اداکار کی نئی فلموں میں’’رئیس‘‘ ’’فین‘‘ اور ’’دل والے‘‘ شامل ہیں جن کی عکسبندی کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزید : کلچر


loading...