بیمار ہوا تو سب ساتھ چھوڑ گئے، اداکار قادر خان

بیمار ہوا تو سب ساتھ چھوڑ گئے، اداکار قادر خان

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار قادر خان نے کہا ہے کہ بیماری کی وجہ سے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے ان کو کام دینے سے انکار کیا۔ قادر خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ تھوڑے بیمار کیا ہوئے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز نے ان سے منہ موڑ لیا اور انہیں اپنی فلموں میں کام دینے سے انکار کر دیا ہے یہ بات ان کیلئے کافی تکلیف دہ تھی، اس مشکل وقت میں ہدایتکارہ فوزیہ عرشی نے ان پر اعتماد ظاہر کیا اور انہیں اپنی فلم ’’دماغ کی دہی‘‘ میں کام کا موقع دیا۔ انہوں نے نہ صرف ان کا خیال رکھا بلکہ انہیں محرک بھی رکھا، اس وجہ سے ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور مرتے دم تک اپنی خدمات دیتے رہیں گے۔ فلم دماغ کی دہی کا ٹریلر لانچ ہو چکا ہے اور فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...