گلوکارہ ماہ نور کا گانا فلم’’اف یہ سالیاں‘‘ میں شامل

گلوکارہ ماہ نور کا گانا فلم’’اف یہ سالیاں‘‘ میں شامل

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ ماہ نور کا گانا’’یہ عشق کیا‘‘ہدائتکار آصف شیخ کی نئی فلم’’اف یہ سالیاں‘‘ میں شامل کرلیا گیا۔اس گانے کی عکسبندی اداکار ساجد علی اور صائمہ جان پر کی جائیگی۔ایک ملاقات کے دوران ماہ نور نے بتایاکہ انہوں نے یہ گیت کسی اور فلم کے لیئے ریکارڈ کروایاتھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر فلم شروع نہ ہوسکی اس لیئے انہوں نے یہ گیت ہدائتکار آصف شیخ کی نئی فلم’’اف یہ سالیاں‘‘ کو دے دیا اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز ہوچکاہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ گانا مقبولیت کی سندحاصل کرے گا۔

مزید : کلچر


loading...