حوریہ عصمت آج عرس بابا بلھے شاہ میں حاضری دینگی

حوریہ عصمت آج عرس بابا بلھے شاہ میں حاضری دینگی

لاہور (فلم رپورٹر)پہلی پاکستانی خاتون ڈھول پلئیر حوریہ عصمت آج دربابر بابا بلھے شاہ پر حاضری دینگی۔ایک ملاقات کے دوران حوریہ عصمت نے بتایا کہ بطور ڈھول پلئیر وہ مختلف بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دیتی رہتی ہیں یہ حاضری ان کے اساتذہ بھی عرصہ دراز سے دیتے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حوریہ عصمت نے کہاکہ یہ مقبولیت ان بزرگوں کے فیض نظر سے ہے اس لیئے ان کے دربار میں حاضری پیش کرنا بہت ضروری ہوتا ہے دوران حاضری وہ چاروں طرف سے بیگانی ہوجاتی ہیں اور ان پر ایک وجد کی سی کیفیت طاری ہوجاتی ہے جسے بیان کرنا ناممکن ہے۔حوریہ عصمت نے مذیدکہاکہ وہ بابا بلھے شاہ کے عرس پر حاضری دینے کے بعد دربار بابا فرید پاکپتن شریف بھی حاضری دینے کے لیئے جائینگی۔

مزید : کلچر


loading...