ہالی وڈ کی نئی فلم ’سٹار وارز دی فورس اویکنز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی وڈ کی نئی فلم ’سٹار وارز دی فورس اویکنز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (این این آئی) ہالی ووڈ سٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم دی فورس اویکنز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ دیوہیکل اڑن طشتریاں، انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس، دنیا کو حیران و پریشان کرنے کیلئے اب واپس آرہے ہیں۔ جے جے ابرامز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پر سوار ہو کر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جان بویگا، ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، آسکر ایساق، اینڈی سرکس، ہیریسن فورڈ اور مارک ہیمل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں

مزید : کلچر


loading...