نوجوان نسل کو مغربی ثقافت زیادہ متاثر کرتی ہے، دیا مرزا

نوجوان نسل کو مغربی ثقافت زیادہ متاثر کرتی ہے، دیا مرزا
 نوجوان نسل کو مغربی ثقافت زیادہ متاثر کرتی ہے، دیا مرزا

  


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل کو مغربی ثقافت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ دیا مرزا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل کیلئے مغربی ثقافت زیادہ متاثر کن اور توجہ کا باعث ہے اور انہیں اپنی ثقافت کی قدر نہیں رہی۔ فلم انڈسٹری میں بھی وہ دیکھتی ہیں کہ جب بھی کوئی بڑی فلمی تقریب ہوتی ہے تو جو اداکارائیں ثقافتی لباس میں آتی ہیں ان پر تنقید کی جاتی ہے اور ان پر مغربی لباس میں آنے والی اداکاراؤں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ساڑھی پہننے کی ثقافت بہت خوبصورت ہے، اس ثقافت کو ملک بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے اور فیشن ڈیزائنرز کو بھی اپنی ثقافت کے لحاظ سے ملبوسات تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی اصلی ثقافت نہ کھوئیں۔

نہوں نے ہدایتکار ساحل سنگھا سے شادی کی اور خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...