ڈرامہ سیریل’’رب راضی‘‘کا کیمرہ کلوز نجی چینل سے آن ائیر ہوگی

ڈرامہ سیریل’’رب راضی‘‘کا کیمرہ کلوز نجی چینل سے آن ائیر ہوگی
 ڈرامہ سیریل’’رب راضی‘‘کا کیمرہ کلوز نجی چینل سے آن ائیر ہوگی

  


لاہور(فلم رپورٹر)گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’رب راضی ‘‘کا کیمرہ کلوز ہوگیا ہے اور یہ جلد نجی چینل سے آن ائیر ہوگی۔وصی شاہ کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل’’رب راضی‘‘میں عفان وحید کے مقابل نیلم منیر ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں عابد علی اور یاسرہ رضوی شامل ہیں۔پروڈیوسر مختار احمد کے اس میگا پراجیکٹ کو محسن طلعت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اس ڈرامے میں فنکاروں کو سجانے سنوارنے کی ذمہ داری لالی ووڈ کے معروف میک اپ آرٹسٹ مختار کالا کو سونپی گئی تھی۔عفان وحید اور نیلم منیر کا کہنا ہے ڈائریکٹر محسن طلعت اس سے قبل کئی یادگار پراجیکٹ بنا چکے ہیں ہمیں یقین ہے کہ ان کی یہ ڈرامہ سیریل بھی عوام میں مقبول ہوگی شائقین پسند کرینگے۔

مزید : کلچر


loading...