سونم کپور گانے دھیرے دھیرے سے کے ریمیک میں کام کرینگی
ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن اور اداکارہ سونم کپور فلم ’’عاشقی‘‘ کے گانے ’’دھیرے دھیرے سے‘‘ کے ریمیک میں اکٹھے دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرتیک روشن اور سونم کپور جو ایک مقبول ٹی وی اشتہار میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں، فلم عاشقی کے گانے ’’دھیرے دھیرے سے میری زندگی میں آنا‘‘کے ریمیک میں اکٹھے جلوہ گر ہو ں گے۔ گانے کی عکسبندی شروع ہو چکی ہے، ہرتیک روشن اور سونم قدم سے قدم ملا کر’’ٹینگو ڈانس‘‘ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یہ ریمیک گانا یویوہنی سنگھ نے گایا ہے۔
گانے کی کوریوگرافی احمد خان نے کی ہے، یہ گانا یکم ستمبر کو لانچ ہو گا۔