ہمیشہ میری ہر خواہش پوری ہوجاتی ہے ، اداکارہ شردھا کپور

ہمیشہ میری ہر خواہش پوری ہوجاتی ہے ، اداکارہ شردھا کپور
 ہمیشہ میری ہر خواہش پوری ہوجاتی ہے ، اداکارہ شردھا کپور

  


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ جو خواہش کرتی ہیں اس کے پورے ہونے کا کوئی نہ کوئی سبب بن جاتا ہے۔ شردھا کپور نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کی خواہش کی تو انہیں فلم ’’تین پتی‘‘ میں کام کا موقع ملا۔ بعد ازاں جب انہیں گلوکاری سے محبت ہوئی تو ان کے دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ انہیں کوئی ایسی فلم ملے جس میں وہ گلوکارہ بنیں اور انہیں فلم ’’راک آن ٹو‘‘ میں کام کی پیشکش ہو گئی۔ انہیں خوشی ہے اور یہ بات ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں کہ وہ جو خواہش کرتی ہیں اس کے پورے ہونے کا کوئی نہ کوئی سبب بن جاتا ہے۔ فلم راک آن ٹو کی دیگر کاسٹ میں فرحان اختر اور ارجن رام پال شامل ہیں۔ فلم جلد ہی ریلیز ہو جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...