اینکر بننا میرا شوق نہیں جنون ہے، عنایہ خان

اینکر بننا میرا شوق نہیں جنون ہے، عنایہ خان
 اینکر بننا میرا شوق نہیں جنون ہے، عنایہ خان

  


لاہور (فلم رپورٹر)اینکر،کمپئیر وماڈل عنایہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اینکر بننا ان کا خواب ہی نہیں بلکہ جنون ہے۔ایک سوال کے جواب میں عنایہ خان نے کہاکہ مجھے کالج دور سے ہی اینکر بننے کا شوق تھا اور میں یہ شوق کالج میں منعقدہونیوالے پروگرامز میں کمپئیرنگ کرکے پورا کرتی تھی۔انہوں نے کہاکہ کمپئیرنگ میں پڑھے لکھے اور خوش شکل لوگوں کا آنا خوش آئندہے اس سے پروگرام کی ریٹنگ پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔عنایہ خان نے کہاکہ ایک اچھا اینکر بننے کے لیئے ضروری ہے کہ آپ میں خود اعتمادی،الفاظ پر گرفت اور گفتگو کرنے کا انداز ایسا ہو کہ آپ حاضرین کو اپنی گرفت میں لے لیں اور جب تک آپ کمپئیرنگ کرتے رہیں وہ آپ کے طلسم میں جکڑے رہیں۔عنایہ خان نے مذیدکہاکہ ان دنوں وہ ایک ٹی وی چینل کے ککنگ شوکی ہوسٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ علیزمیڈیا کی طرف سے منعقدہونیوالے شوزمیں بھی بطور کمپئیر کام کررہی ہیں ان کی منزل ایک بہت بڑی اینکر بننا ہے جوبہت جلد انشاء اللہ پورا ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...