معاشرتی ایشوز پر فلم بنانا چاہتی ہوں،پوجا بھٹ

معاشرتی ایشوز پر فلم بنانا چاہتی ہوں،پوجا بھٹ
 معاشرتی ایشوز پر فلم بنانا چاہتی ہوں،پوجا بھٹ

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلمساز پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ ان معاشرتی ایشوز پر فلم بنانا چاہتی ہیں جس پر آج سے پہلے کسی نے فلم نہیں بنائی۔ پوجا بھٹ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ ان معاشرتی ایشوز کو لے کر فلم بنانا چاہتی ہیں جن پر اس سے قبل کسی نے فلم بنانے کا سوچا ہی نہیں کیونکہ ان کے خیال میں ہر معاشرتی ایشو کو اٹھانا ضروری ہے تاکہ ان معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی نئے فلمی پراجیکٹ کا اعلان کر دیں گی اور مجھے امید ہے کہ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پذیرائی ملے گی۔

مزید : کلچر


loading...