دُنیا میں پاکستانی موقف کی وضاحت!

دُنیا میں پاکستانی موقف کی وضاحت!

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق سفارتی سطح پر دُنیا بھر کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بارے میں ثبوتوں کے ساتھ آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور ان کو پورے معاملات سے آگاہ کیا اور دستاویزی ثبوت مہیا کئے۔حکومت نے بھارتی رویے سے زچ ہو کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل تمام ممالک کو اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ’’را‘‘ کی مداخلت، پاکستان کے اندر تخریب کاری اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فائرنگ سے آگاہ کیا جائے۔یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، آج کی دنیا سکڑی ہوئی ہے، بلکہ کہا جاتا ہے کہ ایک گلوب کی حیثیت اختیار کر چکی ہے،اس میں پاکستان کے لئے اپنا کیس پیش کرنا لازمی اور ضروری ہے ۔ یوں بھی وزیراعظم نے نہ صرف جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنا اور پھر امریکہ کا سرکاری دورہ کرنا ہے، جس میں امریکی صدر سے ملاقات اور مذاکرات کا پروگرام بھی شامل ہے، وزیراعظم اپنے خطاب اور پھر امریکی صدر سمیت امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں بھی ثبوت دیں گے، اس سے پاکستان کو علمی سطح پر حمایت اور پذیرائی ملے گی۔ یہ ضروری تھا اور عمل شروع ہو گیا۔

مزید : اداریہ


loading...